1 جنوری 2014 - 20:30
روسی صدر:دہشتگردوں کو مکمل طور پر فنا کر دیا جائےگا

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے وولگوگراد میں ہونے والے حالیہ حملوں کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو مکمل طور پر فنا کر دیا جائےگا۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پوتن نے وولگوگراد میں ہونے والے حالیہ حملوں کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو مکمل طور پر فنا کر دیا جائےگا۔

روسی صدر نے شہر کے دورے کے موقعے پر کہا کہ مجرم جو بھی کہیں، لیکن شہریوں کے خلاف کیے گئے جرائم کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دہشتگردوں کو نیست و نابود کر دیں گے اور ان کی مکمل تباہی تک جنگ جاری رکھیں گے۔

وولگوگراد میں ریلوے سٹیشن اور بازار کے قریب ہونے والے بم حملوں میں 34 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حملوں کے بعد علاقے میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں اور ہزاروں اہل کاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

اب تک ان حملوں کی ذمے داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد سوچی میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کو متاثر کرنا ہو سکتا ہے۔ اتوار اور سوموار کو وولگوگراد میں ہونے والے دو خود کش حملوں میں 34 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔

.......

/169